انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر  (IDRC) کینیڈا، بذریعہ پین ایشیا نیٹ ورکنگ (PAN) پروگرام

 

 

 

IDRC

 


اور

 

PAN ASIA

 

 

 

 

 

نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز پاکستان(NUCES) ، بذریعہ مرکز تحقیقات اردو (CRULP)

 

 

 

NUCES

 

 

CRULP

 

پین لوکلائزیشن پراجیکٹ کے مرحلہ ۱(۲۰۰۴ تا ۲۰۰۷) کی کامیاب تکمیل کے بعد اپنی شراکت کو مرحلہ۲(۲۰۰۷تا ۲۰۱۰) میں بھی جاری رکھنے کا بخوشی اعلان کرتے ہیں۔ جو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں علاقائی اداروں میں مقامی زبان میں کمپیوٹنگ کی استعداد پیدا کرنے کے لئے ایک شراکت ہے۔

پین لوکلائزیشن پراجیکٹ کے مرحلہ ۱  میں سات ایشیائی ممالک میں مقامی زبان کی ترقی کے معیارات اور ٹیکنالوجی کو ماسکہ میں لایا گیا ہے۔  پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں شامل ممالک (اور زبانیں) افغانستان (پشتو)، بنگلادیش (بنگالی)، بھوٹان (زونکا)، کمبوڈیا (خمیر)، چین (تبتی) لاؤس (لاؤ)، منگولیا (منگولیائی)، نیپال (نیپالی)، پاکستان (اردو)، اور سری لنکا (سنہالہ، تامل) ہیں۔

پپراجیکٹ کے مرحلہ ۱ کے اختتام پر ممالک نے تحقیق کے طے شدہ دائرہ کار کو بخوبی مکمل کیا ہے اور اپنی مقامی زبانوں میں ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنوں کو ترقی دی ہے۔ نتائج میں زونکا اور نیپالی کے لئے لائنکس ڈسٹری بیوشنوں کی تکمیل کاری اور اجرا، سنہالہ، بنگالی اور لاؤ کی بصری کریکٹر پہچان کے لئے ورکنگ نطام، بنگالی، زونکا، خمیر، لاؤ اور نیپالی کے لئے ہجہ پڑتال سہولت، سنہالہ کے لئے متن تا گفتگو نطام، کلیدی تختہ ،  تنقیحی معیارات اور فانٹ وغیرہ شامل ہیں۔

پراجیکٹ کے تحت  زبان ٹیکنالوجی کی ترقی کی استعداد بڑھانے کے لئے تمام شریک ممالک میں قومی اور علاقائی مختصر اور طویل دورانیے کے پروگراموں کا اہتمام کرتے ہوئے ایک جامع تربیتی پروگرام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔   لسانیات، تکمیل کاری معیارات، کھلا ماخذ سافٹ ویئر مقامیت سازی، گفتگو عمل کاری، نوشتہ عمل کاری اور کمپیوٹیشنل لسانیات میں تربیت دی جا چکی ہے۔ منعقدہ تربیت، تربیتی پروگرام، اور تربیتی مواد کی تفاصیل بھی پراجیکٹ ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہیں- مرحلہ۱  کے دوران کمپیوٹنگ زبان کے علم میں حصہ داری کے لئے ایشیائی محققین کا ایک نیٹ ورک بھی تعمیر کیا جا چکا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت  تحقیقی رپورٹیں، مؤثر عمل کاریوں کی دستاویزکاری، نتائج اور تجاویز بھی شائع  کی جاتی رہی ہیں۔

پین لوکلائزیشن پراجیکٹ کے مرحلہ ۲ میں  مواصلت کے لئے مقامیت ساز ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے، اختتامی صارف کی ڈیجیٹل لٹریسی سے متصل دشواریوں اور مقامی زبان میں مواد تخلیق کرنے کے لئے تحقیق کی جائے گی۔   پراجیکٹ ہدفی زبانوں میں زبان ٹیکنالوجی کو مزید پختہ بھی بنائے گا۔

پراجیکٹ کے مرحلہ ۲ کے عمومی مقاصد یہ ہیں:

(۱) مقامی زبان میں کمپیوٹنگ اور مواد کے استعمال کے ذریعے، ڈیجیٹل لٹریسی کو ترقی دینے کے مؤثر طریقوں کا معائنہ کرنا۔ 

(ب) ایشیائی زبانوں کے لئے تکنیکی معاونت کی موجودہ سطح کو مقامی زبان کمپیوٹنگ میں بڑھانا اور تحقیق و تکمیل کاری کے لئے قابل برقرار انسانی وسیلہ کی استعداد کی ترقی کی چھان بین کرنا۔

(ج) تکمیل کاری اور مقامی زبان میں کمپیوٹنگ اور مواد کے استعمال کے لئے پیشگی پالیسی بنانا۔

(د) دیہی حلقوں میں ٹیکنالوجی کو مقامی زبان میں اپنانے کے بارے میں مختلف شعبہ جاتی تحقیق کی اثراندازی ناپنے کے لئے معقول آلات کا مطالعہ کرنا اور ترقی دینا۔

یہ پراجیکٹ  نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز پاکستان میں مرکز تحقیقات اردو  کے محققین کی رہنمائی میں مکمل کیا جائے گا۔  مرکز تحقیقات اردو حکومتی اداروں، یونیورسٹیوں اور نجی سیکٹر سے محققین، ماہرین، لسانی ماہرین اور پالیسی میکروں کے ذریعے اندرونِ ایشیا کی جانے والی کوششوں کو ہم آہنگ کرے گا۔  پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں شامل ممالک (اور زبانیں) افغانستان (پشتو)، بنگلادیش (بنگالی)، بھوٹان (زونکا)، کمبوڈیا (خمیر)، چین (تبتی) لاؤس (لاؤ)، منگولیا (منگولیائی)، نیپال (نیپالی)، پاکستان (اردو)، اور سری لنکا (سنہالہ) ہیں۔

مرحلہ ۲ میں کام کے ارادی، معاشی اور معاشرتی فائدے کی غرض سے مرحلہ ۱ کے ذریعے تکمیل کردہ مقامیت ساز ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے، تمام شریک ممالک میں اختتامی صارف کو تربیت مہیا کرنے کا عزم کیا گیا ہے ۔   پراجیکٹ زیادہ سے زیادہ شریک ممالک میں مقامی زبان کے مواد کی رسائی و اشاعت کے لئے کئی صارف گروپوں بشمول دیہی آبادی، طلباوطالبات، راہبوں، حکومتی عملہ، نجی قطاع وغیرہ کی تربیت کے لئے مؤثر طریقوں کا مطالعہ بھی کرے گا۔  یہ گروپ دستاویزی عمل کاری، ای میل بھیجنا، انٹرنیٹ تک رسائی اور مقامی مواد کی اشاعت بذریعہ ویب سائٹ کرنے کی تربیت حاصل کریں گے۔  اس مقصد کے لئے تربیتی مواد شامل ممالک کی مقامی زبان میں تیار کیا جائے گا۔

پین لوکلائزیشن مرحلہ ۲  میں پراجیکٹ میں شامل تمام زبانوں میں مقامی مواد کی تکمیل کاری بشمول ضروریات اجتماع کی بناوٹ و ترتیب سے متعلقہ کئی امور پر غور بھی کیا جائے گا۔ مختلف کمیونیٹیوں، زبانوں، اور ممالک میں صارف گروپوں اور ان کے مقامی زبان کے مواد کی شناخت کے لئے مناسب ماڈلوں پر ابتدائی طور پر تحقیق کی جائے گی۔ اس مرحلے میں  مقامی زبان کے مواد کی آن لائن اشاعت کے لئے موجودہ معیارات کی اثراندازی کا بغور مطالعہ بھی کیا جائے گا۔  پراجیکٹ میں مواد و زبان کے وسائل کی اشاعت اور تکمیل کاری کی تحقیقی رپورٹیں بھی مؤثر انداز سے تیار کی جائیں گی۔

مرحلہ ۲  کے تحت  تمام ریجن میں زبانوں کے لئے اعلی اختتامی صارف ایپلی کیشنوں کو یکجا کرنے اور مزید ترقی دینےنیز  ابھرتے ہوئے متحرک پلیٹ فارم کی مقامیت سازی کی چھان بین کرنے کا عزم بھی کیا گیا ہے ۔  تحقیق کے دوران مقامی زبانوں میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے دستیاب مقامی زبان کے معیارات، آلات اور بنیادی ڈھانچوں کی تکمیل کاری کے مؤثر ذرائع اور دشواریوں کا مطالعہ کیا جائے گا۔   طے شدہ نتائج میں شناخت گفتگو نظام،متن تا گفتگو نظام، اوپن آفس مقامیت سازی، موبائل ایپلی کیشن، لائنکس ڈسٹری بیوشنیں، زبان عمل کاری ایپلی کیشنیں مثلاً ٹیگ کردہ متون، متوازی متون، فرہنگیں، لفظ انقطاع ایپلی کیشنیں اور صرفی و نحوی تجزیے شامل ہیں۔ شریک ممالک کی کئی  زبانوں میں ان ایپلی کیشنیوں کی تکمیل کی جائے گی۔

پراجیکٹ کے دوران  مقامی زبان میں ٹیکنالوجی، تربیت و مواد اور ایسے کام کو جانچنے کی تکنیکوں کو ترقی دینے اور پروان چڑھانے میں معاون پالیسی پر نظر بھی رکھی جائے گی۔  مخصوص علاقے پر محیط اس اولیں قدم سے ایشیائی دیہاتوں کے انگریزی سے نابلد  افراد کو خاص طور پر فائدہ ہو گا جو علاقےمیں کمپیوٹر رسائی کی بنا پر منقسم آبادیاں ہیں۔